سنسکرت پروفیسر کیخلاف ہندوتوا طلبہ کا احتجاج ختم

   

واراناسی ۔ /22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ سنسکرت میں ایک مسلم پروفیسر کے تقرر کے خلاف طلبہ کے ایک گروپ کا احتجاج بالاخر آج ختم ہوگیا ۔ یونیورسٹی نے کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر فیروز خاں کے تقرر کے خلاف احتجاج ختم کردیا گیا ہے اور اشارہ دیا کہ اب کلاسیس بحال ہوجائیں گی ۔ تاہم بعض چھوٹے گروپوں کی طرف سے جمعہ کو بھی احتجاج جاری رہا ۔ اس گروپ کا اصرار تھا کہ کوئی مسلم ، سنسکرت زبان نہیں پڑھا جاسکتا لیکن دیگر طلبہ نے اس گروپ کے موقف کی مخالفت کی ۔ حتی کہ آر ایس ایس نے بھی جمعہ کو کہہ دیا کہ وہ بھی اس گروپ کے موقف سے اتفاق نہیں کرتا ۔