سنکرانتی تعطیلات میں توسیع یا آن لائن تعلیم طلبہ میں تجسس

   

حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں کورونا کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو سنکرانتی تعطیلات میں توسیع دینے یا آن لائن کلاسیس شروع کرنے کے امکانات ہیں۔ صبح سے میڈیا اور سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں جس سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں بھی بے چینی ہے۔ تاہم حکومت یا محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ہفتہ کی شب یا اتوار کو اعلان ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہیکہ ریاست میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تین دن قبل ہی 8 تا 16 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کو سنکرانتی تہوار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ 17 جنوری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی ہونا ہے۔باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ محکمہ صحت نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے ریاست میں کورونا صورتحال کے پیش نظر سنکرانتی تعطیلات میں 22 جنوری یا جنوری کے اواخر تک توسیع دینے کی سفارش کی ہے۔