ریاست کے مختلف علاقوں سے 7 تا 26 جنوری مختلف ٹرینوں کے اوقات مقرر
حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مکر سنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافرین کی سہولت کیلئے 32 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7 جنوری سے ریاست کے مختلف علاقوں سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ مکر سنکرانتی کا تہوار 15 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق 8 اور 15 جنوری کو سکندرآباد تا برہم پور خصوصی ٹرین چلائی جائے گی جو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے شام 7:45 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 11:15 بجے برہم پور پہنچے گی۔ برہم پور تا سکندرآباد خصوصی ٹرین 9 اور 16 جنوری کو چلائی جائے گی جو برہم پور ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 6 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ نرسا پور تا سکندرآباد اسپیشل ٹرین 10 جنوری کو نرسا پور سے شام 6 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 4:50 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ سکندرآباد تا نرسا پور خصوصی ٹرین 8:35 بجے شب سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور رات 11:30 بجے نرسا پور پہنچے گی۔ سکندرآباد تا برہم پور اسپیشل ٹرین 7 اور 14 جنوری کو چلائی جائے گی جو سکندرآباد سے شام 7:45 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 11:15 بجے صبح برہم پور پہنچے گی۔ برہم پور تا وقارآباد خصوصی ٹرین 8 اور 15 جنوری کو چلائی جائے گی جو برہم پور سے دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8:30 بجے وقارآباد پہنچے گی۔وقارآباد تا برہم پور خصوصی ٹرین 9 اور 16 جنوری کو چلائے جائے گی جو وقارآباد سے شام 6 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 11:15 بجے برہم پور پہنچے گی۔ 10 اور 17 جنوری کو برہم پور تا سکندرآباد خصوصی ٹرین برہم پور سے دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 6:30 بجے صبح سکندرآباد پہنچے گی۔ وشاکھاپٹنم تا کرنول سٹی خصوصی ٹرین 10،17 اور 24 جنوری کو چلائی جائے گی جو وشاکھاپٹنم سے شام 5:35 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن دوپہر 1:25 بجے کرنول پہنچے گی۔ کرنول تا وشاکھا پٹنم خصوصی ٹرین 11، 18 اور 25 جنوری کو چلائی جائے گی جو کرنول سے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 11 بجے وشاکھا پٹنم پہنچے گی۔ سریکاکولم تا وقارآباد خصوصی ٹرین 12 ، 19 اور 26 جنوری کو چلائی جائے گی جو سریکا کولم سے شام 5 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 9 بجے وقارآباد پہنچے گی۔ وقارآباد تا سریکا کولم اسپیشل ٹرین 12، 19 اور 26 جنوری کو چلائی جائے گی جو وقارآباد سے رات 8:25 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے 12:15 بجے دن سریکا کولم پہنچے گی۔ سکندرآباد تا تروپتی اور سکندرآباد تا کاکیناڈا خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو واپسی کی روٹ پر بھی 11 ، 12 ، 13 اور 18 جنوری کو رہیں گی۔1