حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے جگہ جگہ کے چندرشیکھر راؤ کی تصاویر لگاکر جوش و خروش کے ساتھ سنکرانتی منائی۔ اس طرح سنکرانتی کے موقع پر بی آر ایس کی خوب تشہیر کی گئی۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف مقامات سے سنکرانتی منانے کے لئے اپنی آبائی ریاست آندھراپردیش آئے ہوئے آندھرائی عوام نے زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔