سنگاریڈی اور ونپرتی میں میڈیکل کالجس منظور

   

حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیشنل میڈیکل کمیشن ( این ایم سی ) نے سنگاریڈی اور ونپرتی میڈیکل کالجس کی منظوری دیتے ہوئے دونوں میڈیکل کالجس میں کلاسیس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ سنگاریڈی اور ونپرتی میڈیکل کالجس کی عمارتیں پہلے سے تیار ہیں۔ ونپرتی میڈیکل میں 150 ایم بی بی ایس نشستوں کے ساتھ تعلیمی سال 2022-23 میں کلاسیس شروع کرنے کی اجازت حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے میڈیکل کالج کی تعمیر کیلئے 50 ایکر اراضی مختص کی ہے۔ 510 کروڑ روپئے کے مصارف سے میڈیکل کالج کی عمارت، انتظامی عمارت، طلبہ اور عملے کے ہاسٹلس کے تعمیراتی کام شروع کئے گئے ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدے کے مطابق ونپرتی اور سنگاریڈی میں میڈیکل کالج منظور کیا گیا ہے۔ ن