سنگاریڈی عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول روم کا قیام

   

سنگا ریڈی 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔سنگا ریڈی کا محبوب ساگر لبریز ہو چکا ہے اور تالاب کی چادر بھی کل رات سے چل رہی ہے سنگاریڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے تالابوں میں پانی جمع ہو رہا ہے محکومہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش قیاسی کرنے پر کلکٹر ضلع سنگاریڈی ڈاکٹر اے شرت نے سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لاتے ہوئے کنٹرول روم نمبر 08455. 272233 ہیں جو کہ 24 گھنٹے کام کرے گا تین شفٹ میں عہدے دار کنٹرول روم میں اپنے فرائض انجام دیں گے عوام بارش سے متعلق کسی بھی مسئلے پر شکایت کر سکتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ بارش سے محفوظ رہے کنٹرول روم میں ریوینیو پنچایت راج آر اینڈ بی پنچائت بلدیہ ہیلتھ برقی ایگریکلچر ایریگیشن اور پولیس عہدے دار موجود رہیں گے شکایت وصول ہونے پر فوری اقدامات کیے جائیں گے سنگور پراجکٹ کی مکمل سطح آب 29.917 ہیں اج دوپہر سنگور پراجیکٹ کے سطح آب 20.136 تھی۔