سنگاریڈی میں صدفیصد ٹیکہ اندازی کے اقدامات

   

عوام کی سہولت کیلئے تمام انتظامات مکمل ، کلکٹر ہنمنت راو کا انکشاف

سنگاریڈی :سومیش کمار چیف سیکرٹری سے ہنمنت راؤ کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ایڈیشنل کلکٹر۔ منجو شری چیرمین ضلع پریشد۔ ایلیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پریشد۔ گایتری دیوی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ضلع اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے ضلع میں ویکسینیشن سے متعلق تفصیلات پیش کیے اس موقع پر سومیش کمار چیف سیکریٹری نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے صد فیصد ویکسینیشن پروگرام کو مکمل کیا جا ئے بلدیہ حدود میں اور دیگر ورڈس میں ویکسینیشن پر توجہ دی جائے جس مکان میں ویکسینیشن مکمل ہو چکا ہے ایسے مکان پر اسٹیکر لگایا جائے تاکہ پتہ چلے کہ اس مکان پر ویکسینیشن ہوچکا ہے انہوں نے اس خصوص میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سے کہا کہ وہ خصوصی دلچسپی لے تاکہ عوام صحت مند رہے ہنمنت راؤ کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے کہا کہ ضلع میں خصوصی طور پر ویکسینیشن کے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے ضلع سنگا ریڈی میں یکم جولائی سے اب تک 41.367 ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ 8151 افراد کے کیے گئے ضلع میں 40 سرکاری ویکسینیشن سنٹر ہیں 5.75.444 افراد کو ویکسین دے چکے ہیں جولائی سے 14 ستمبر تک 2.67.900 افراد کو ویکسین دی گئی ہے 60 سال سے زیادہ عمر کے69.353 افراد کو 45 سال سے زیادہ عمر کے 1.99.112 افراد کو ویکسین دی گئی 18 سال سے زیادہ عمر کے 2.77.187 ویکسین دی گئی پہلی مرتبہ ویکسن لینے والے افرادہیں 4.19.297 ہیں دوسری مرتبہ 1.56.147 ویکسین افراد میں دی گئی کلکٹر نے کہا کہ ضلع سنگا ریڈی میں 6 آکسیجن پلانٹ ہیں جس میں سنگا ریڈی ڈسٹرکٹ ہاسپٹل۔پٹن چیرو۔ ظہیر آباد۔ جوگی پیٹ ناراین کھیڑ ایریا ہسپتال میں ہیں علاوہ مرزا پور میں آکسیجن پلانٹ شروع کیا جائے گا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپیٹل میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں ویکسینیشن کو صد فیصد مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔