سنگاریڈی میں ’’ مِنی حج ہاوز ‘‘ کی تعمیر بہت جلد شروع

   

صدر ضلع ٹی آر ایس چنتا پربھاکر کا تیقن ، عیدگاہ کی حصار بندی کا بھی عنقریب آغاز

سنگا ریڈی : چنتا پر بھاکر سابق رکن اسمبلی و صدر ٹی آر ایس ضلع سنگاریڈی نے کے بچی ریڈی چیئرمین سی ڈی سی، وینکٹیشورلو صدر ٹاؤن ٹی آر ایس، نرسملو، مسعود بن عبداللہ ، مرزا امیر بیگ،شیخ صابر، شیخ امجد۔ یونس بیگ، جالندھر۔ پروین کمار، محمد عظیم اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی میں منی حج ہاؤس کی تعمیر کے مسئلہ پر چند افراد کی جانب سے شمشان گھاٹ اور سینما تھیٹر کے سامنے ہونے کی شکایت کرتے ہوئے جگہ کی تبدیلی کا مطالبہ کیاتھا اس وجہ سے تعمیراتی کاموں کو روکتے ہوئے دوبارہ دیندار خان فنکشن ہال کے بازو میں ہی اراضی کی نشاندہی کی گئی تھی اس خصوص میں ضلع کلکٹر اور ٹی ہریش راؤ وزیر فینانس سے ملاقات کرتے ہوئے اراضی کی تبدیلی کے لیے ریاستی وقف بورڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے اجازت لیتے ہوئے دوبارہ ” منی حج ہاؤؤ ” کے تعمیراتی کام بہت جلد شروع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شیخ امجد صدر اقلیتی سل ٹی آر ایس اور مرزا امیر بیگ و شیخ صابر اراکین بلدیہ نے کہا کہ عید گاہ سنگا ریڈی کی باونڈری وال کے تعمیری کاموں کیلئے 15 لاکھ منظور ہوئے ہیں باونڈری وال کی تعمیر کے لئے ٹنڈرس بھی ہوچکے ہیں اندرون 3 تا 4 یوم عید گاہ سنگاریڈی کی باونڈری وال کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا۔ کے بچی ریڈی چیئرمین شوگر کین ڈیویلپمنٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے منظور کردہ 50 کروڑ روپئے سے شہر سنگاریڈی کو خوبصورت شہر بنانے اور عوامی بلدی مسائل کی یکسوئی کیلئے چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی روزآنہ 4 تا 5 بلدی وارڈس کا کام دورہ کر رہے ہیں