حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سنگاریڈی کے نالا ولی علاقہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بی آر ایس رکن اسمبلی وی سنیتا ریڈی نے پارٹی قائدین کے ہمراہ تالا ولی گاؤں میں ڈمپنگ یارڈ کے خلاف احتجاج کرنے پہنچی ۔ عوام کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوراً اپنی حفاظت میں لے لیا اور انہیں وہاں سے روانہ کردیا ۔ رکن اسمبلی سنیتا ریڈی ڈمپنگ یارڈ کی مخالفت کرنے پہنچی جن کے ساتھ بی آر ایس کے قائدین کی بھی خاصی تعداد تھی ۔ عوامی احتجاج کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی نے مقامی عوام سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کے شدید غصہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے انہیں گاؤں میں داخلہ سے روک لیا اور انہیں بتایا کہ یہاں دفعہ 144 سیکشن نافذ ہے اور وہ وہاں سے چلی گئی ۔۔ ش