حیدرآباد ۔ 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع سنگاریڈی کے جنارم منڈل میں گیاس کے اخراج سے دو افراد ہلاک اور دیگر 6 شدید متاثر ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ گڈہ یوکارم علاقہ میں واقع سراکا لیباریٹیز میں یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد جنارم منڈل میں سنسنی پھیل گئی اور فیکٹری حکام نے مقامی رکن اسمبلی کو بھی فیکٹری احاطہ میں داخل ہونے سے روک لیا۔ سراکا لیباریٹیز میں پیش آئے گیس اخراج کے معاملہ پر حکام نے سخت اقدام کرتے ہوئے فیکٹری کو بند کردیا۔ پولیویشن کنٹرول بورڈ نے فوری فیکٹری کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور برقی محکمہ نے سراکا لیباریٹیز کیلئے برقی سربراہی کو بند کردیا۔ گیس اخراج میں مرنے والوں کی شناخت 38 سالہ سدرشن اور 29 سالہ کے بالاجی کی حیثیت سے کرلی گئی جن کا تعلق آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں گنیش اور رام پرساد کے علاوہ کرشناریڈی، روی تن، انویش ریڈی اور پوچی ریڈی کے علاوہ گنگادھر ریڈی شامل ہیں۔ سراکا لیباریٹیز میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت کو گڈایوکارم طلب کرلیا گیا اور احتیاطی طور پر پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ احتجاج اور امکانی تشدد کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کو انجام دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مالکین کی جانب سے متوفی افراد کو 70 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا گیا۔ عa/b/
پولیس جنارم نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع