سنگاریڈی میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

   

رکن اسمبلی جگا ریڈی کا چیف منسٹر کو مکتوب ، دیہی طلبہ کیلئے سہولت فراہمی کو یقینی بنانے پر زور

سنگاریڈی 27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی و ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سنگاریڈی میں یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور اس خصوص میں ایک مکتوب چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راو کو روانہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ تارا ڈگری کالج سنگاریڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تارا ڈگری کالج میں پوسٹ گرائجویٹ تک کورسیس موجود ہے اور اس کالج کے تحت 40 تا 50 ایکر اراضی ہے۔ محل و وقوع کے حساب سے بھی سنگاریڈی یونیورسٹی کے قیام کے لیے موضوع ترین مقام ہے چونک یہ ضلع کے درمیانی حصہ میں ہے اور ہر مقام سے اس کا رابطہ و تعلق ہے۔ سنگاریڈی میں یونیورسٹی قائم کرنے سے نہ صرف متحدہ ضلع میدک کے 8 اسمبلی حلقہ جات سنگاریڈی’ اندول’ میدک’ نرسا پور’ نارائن کھیڑ’ ظہیرآباد اور پٹن چیرو بلکہ پڑوسی اضلاع کے وقارآباد’ تانڈور اور دیگر مقامات کے طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ضلع سنگاریڈی میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے طلبائکو پی ایچ ڈی اور دیگر اعلیٰ تعلیمی کورسیس کرنے حیدرآباد جانا پڑرہا ہے جس سے ان پر زبردست مالی بوجھ عائد ہو رہا ہے۔ غریب طلباء پی جی کے بعد ترک تعلیم پر مجبور ہو رہے ہیں۔ دیہی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع یقینی بنانے کیلئے سنگاریڈی میں یونیورسٹی کی منظوری ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس دور اقتدار میں وہ تارا ڈگری کالج سنگاریڈی میں پی جی کورسیس منظور کرواے اور اب یھاں پر پی جی سے آگے کے کورسیس کی ضرورت ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ ہزارہا طلباء￿ کی اعلیٰ تعلیم اور تابناک مستقبل کے لیے سنگاریڈی میں یونیورسٹی کے قیام کا فوری اعلان کریں۔