سنگاپورمیں طالبہ سے زیادتی پر ہندوستانی شہری کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا

   

سنگاپور سٹی: سنگاپور کی ایک عدالت نے 26 سالہ ہندوستانی شہری کو یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔میڈیا کے مطابق ہندوستانی شہری نے یونی ورسٹی کی طالبہ کو 2019 میں اْس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی۔ اْس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کئے اور سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا۔