سوئزرلینڈ کو شکست دے کراٹلی ناک آوٹ مرحلے میں

   

روم ۔ یوروکپ کے گروپ اے کے چوتھے مقابلے میں اٹلی نے سوئزرلینڈ کو 3-0 سے شکست دے دی۔ مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ اٹلی کی ٹیم ناک آوٹ راونڈ میں پہنچ گئی ہے ۔اٹلی کے مڈفیلڈر مینوئل لوکیٹلی نے 26 ویں اور52 ویں منٹ میں شاندار دوگول اسکور کئے ۔ یہ دونوں گول ڈومنرکو بیراڈی کے تعاون سے بنائے گئے ۔ لوکیٹلی نے پہلی مرتبہ ایک بین الاقوامی مقابلے میں دوگول بنائے ہیں۔ اس سے پہلے19 وین منٹ میں اٹلی کے کپتان جارجیو کیلنی نے شاندار گول کیا تھا لیکن ہینڈبال کی وجہ سے گول ناقابل قبول قراردیا گیا۔89 ویں منٹ میں سیرو اموبائل نے میچ کا تیسرا اور اپنا پہلاگول اسکور کیا۔ اسی کے ساتھ اٹلی نے سوئزرلینڈ پر 3-0 کی فاتح برتری حاصل کی۔ یہ گول ٹولیو کے تعاون سے اسکور ہوا۔ اسموبائل نے2021 میں اٹلی کے لئے چھ میچ کھیلے ، جس میں پانچ میں گول کئے ۔ ساتھ ہی امووبائل کا یہ لگاتار تیسرا بین الاقوامی میچ میں گول ہے ۔ اٹلی نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا ۔ لگاتار سوئزرلینڈ کے گول پوسٹ میں حملے ۔ اس دوران 19 ویں منٹ میں اٹلی کے کپتان جارجیو کیلنی نے شاندار گول بھی کیا تھا لیکن ہینڈبال کی وجہ سے گول ناقابل قبول قراردیا گیا ۔آخرکار26 ویں منٹ میں ڈومنکو بیراڈی کے تعاون پر مڈفیلڈر مینوئل نے گول بناکر کر ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ پاس کے معاملے میں بھی سوئزرلینڈ پیچھے ہوگیا۔ اس نے صرف 273 پاس لئے جبکہ اٹلی نے 295 پاس لئے ۔ اٹلی نے چاور اور سوئس ٹیم نے 6 غلطیاں کی ۔دونوں ٹیم ٹورنمنٹ میں اب تک دو میچ کھیل چکی ہیں۔ اٹلی نے پہلے مقابلے میں ترکی کو 3-0 سے شکست دی تھی جبکہ سوئزرلینڈ نے اپنا پہلا میچ ویلس کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔