سوئس اوپن بیڈمینٹن ‘سندھو و سری کانت سیمی فائنل میں

   


باسیل۔ ورلڈ چمپئن اور ہندوستان کی دوسری سیڈ پی وی سندھو اور چوتھی سیڈ کدامبی سری کانت کوارٹر فائنل میچ جیت کر سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے ۔ سندھو نے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ تھائی لینڈ کے بوسانن اونگبام رونگفان کو 59 منٹ میں 21-16، 23-21 سے شکست دی۔ سندھو کا مقابلہ سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچفیلڈ سے ہوگا۔ سری کانت نے تھائی لینڈ کے کانٹا فون وانگچیرون کو 44 منٹ میں 21-19 21-15 سے شکست دی۔ فائنل میں جگہ بنانے سری کانت کو آخری چار میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن کے چیلینج کا سامنا کرنا پڑیگا۔مینز سنگلز کے دوسرے میچوں میں بی سائی پرنیت و اجے جئے رام کو آخری آٹھ میں شکست کاسامنا کرناپڑا۔ پرنیت کو دوسرے سیڈ میں ملائیشیا کے لی جی جیا نے 45منٹ میں 21-14 21-17 سے شکست دی۔ جے رام کو آٹھویں سیڈ تھائی لینڈ کے کنلاوت وتیدشارن نے 29 منٹ میں 21-9، 21-6 سے ہرایا۔مکسڈ ڈبلز میں ساتوکسیراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کوہار کاسامنا کرنا پڑا جبکہ ساتوکسیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ملائیشین جوڑی اونگ ایو سن اور تیو ای یی یی کو 55 منٹ میں 12-21 21-19 21-12 سے شکست دی۔