سوئٹزر لینڈمیں سیاحوں کی بس کو حادثہ، متعدد افراد ہلاک

   

زیورچ ۔ 11 ستمبر (ایجنسیز) سوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک کوچ کریش بیریئر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کی نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں. ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں جاننا ابھی قبل از وقت ہے۔دوسری جانب سوئس صدر گائے پارمیلن نے ایکس پر لکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوئس حکام اس کیس کی “جامع اور مکمل تحقیقات” کو یقینی بنائیں گے۔سوئس میڈیا کے مطابق کئی ایمبولینسیں اور پانچ ہیلی کاپٹر اس مقام پر تعینات کیے گئے ہیں۔