سوارا بھاسکر‘ رچا چڈھا کا استفسار”کہاں ہے کومل شرما“۔

,

   

جامعہ اسٹوڈنٹ لیڈر صفورہ زرگر کو آخر کار ملی ضمانت
نئی دہلی۔ جامعہ کوارڈنیشن کمیٹی کے رکن صفورہ زرگر کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت دئے جانے کے بعد سوارا بھاسکر او ررچا چڈھا نے ایک سوال پوسٹ کیاہے کہ”کہاں ہے کومل شرما؟“۔

https://twitter.com/RichaChadha/status/1275357921711476736?s=20

کون ہے کومل شرما؟
رپورٹ کے مطابق کومل شرما اے بی وی پی کے رکن ہے جس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ جے این یو اسٹوڈنٹ پر حملہ کے کیس میں ملوث ہے۔

YouTube video

مذکورہ ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے میں ایک عورت جس چیکس کے شرٹ اور اپنا چہرہ چھپائے او رہاتھ میں لاٹھی کئے کھڑی ہے۔

اسی سال 5جنوری کے روز مذکورہ حملہ پیش آیاتھا جس میں نقاب پوش ہجوم جے این یو کیمپس میں داخل ہوتا ہے اور لاٹھیوں وہ سلاخوں سے اسٹوڈنٹس اورتدریسی عملے پر حملہ کردیتا ہے۔

اس حملے کے بعد کئی اسٹوڈنٹس کو اے ائی ائی ایم ایس سنٹر میں شریک کرنا پڑا تھا۔

الزامات
ویڈیو شواہد کے باوجود‘ ایساالزام ہے کہ اس معاملے میں زیادہ کچھ اب تک نہیں کیاگیا‘ وہیں صفورہ زرگر نے کئی دن جیل میں گذارے ہیں۔

منگل کے روز عدالت نے انہیں اسی سال نارتھ ایسٹ دہلی میں ہوئے فسادات کے ایک معاملے میں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

زرگر کو ضمانت
جسٹس راجیو شیکھادھر کی ایک بنچ نے زرگر کی ضمانت منظور کی ہے‘ جو چار ماہ کی حاملہ ہے‘ انسانی بنیاد پر ان کی رہائی کے لئے سالیسٹر جنرل کی جانب سے اعتراض نہ کرنے پر یہ ضمانت منظور کی گئی ہے۔

مذکورہ سالیسٹر جنرل (ایس جی) نے ریاستی کی طرف سے عدالت میں کہاکہ ”نہ تو اس کو اہم مانا جائے اور نہ ہی اس کو مثال بنائی گئی تو ہمیں ضمانت پر رہائی میں کوئی اعتراض نہیں ہے“

اور مزیدکہاکہ صفورہ اس راحت کا غلط استعمال نہ کریں اورزیر تحقیق کسی بھی معاملے میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہ ہوں۔