سورت۔دبئی راست پرواز کا آغاز

   

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اتوارکو سورت ایرپورٹکے نئے بین الاقوامی ٹرمینل کے افتتاح کے فوراً بعد ایر انڈیا ایکسپریس سورت اور دبئی کو براہ راست جوڑنے والی پہلی ایر لائن بن گئی۔ایر لائن کی سورت سے دبئی کے لیے پہلی پرواز IX 173 نے اتوار کو صبح 11:40 بجے اڑان بھری، جس میں 171 مسافر سوار تھے۔ سورت ایر انڈیا ایکسپریس کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم ایک نئے بیڑے کے پیچھے اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اس لمحے کا حصہ ہیں جب سورت بین الاقوامی ایرپورٹ بڑھ رہا ہے اور اپنے نئے ٹرمینل کی نقاب کشائی کر رہا ہے۔ ایر انڈیا ایکسپریس سورت کی ترقی کی کہانی کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ ہم اس تاریخی پرواز کے ساتھ ہیروں کے شہرکو سونے کے شہر سے جوڑتے ہیں، ایر انڈیا ایکسپریس کے منیجنگ ڈائریکٹر آلوکے سنگھ نے کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال ایر انڈیا ایکسپریس ایک خصوصی ایر لائن کے طور پر کھڑی ہے جو سورت سے بین الاقوامی پروازوں کی سہولت فراہم کرتی ہے