سورج کی طرف دیکھنے سے ایک شخص بینائی سے محروم

   

مناما: سورج کی جانب کھلی آنکھ سے دیکھنا ہر طرح کے حالات میں بینائی کیلئے نقصاندہ ہے۔ آنکھوں کی معالج ڈاکٹر خدیجہ العطاس کے حوالے سے بتایا کہ چاہے گرہن ہو یا نہ ہو ، کسی بھی حالت میں سورج کی جانب دیکھنا بینائی کیلئے نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج کی جانب دیکھنے سے ریٹینوپیتھی اور آنکھ کی پتلی میں جلن پیدا ہو جاتی ہے اور یہ چیز سائنسی طور پر ثابت ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر خدیجہ العطاس نے الاخباریہ چینل کے الرصد پروگرام میں عبداللہ الغنمی کے ساتھ ایک ایسی مریضہ کے بارے میں بات کی جو ان کے کلینک میں آئی تھیں۔وہ مریضہ اپنی بائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئی تھیں۔ انہوں نے سورج کی جانب محض چند سیکنڈ دیکھا تھا اور اس کے بعد ان کی بائیں آنکھ کے درمیانی حصے میں شدید چمک کا احساس ہوا۔ انہیں لگا کہ اس کی بینائی کی کمی واقع ہو گئی ہے۔