سوریا اور بمراہ ہندوستان کیلئے ورلڈ کپ میں کلید : یوراج

   

نئی دہلی: ہندوستانی سابق اسٹار کھلاڑی یوراج سنگھ نے ایک لمحے میں کھیل کا رنگ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے امکانات کی کلید کے طور پر سوریاکمار یادو اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو منتخب کیا ہے۔ 2007 میں ٹورنمنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ہندوستان کی ٹرافی جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے یوراج نے کہا کہ سوریاکمار کو کپ جیتنے کے لیے ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی اور ساتھ ہی یہ بھی تجویزدیا کہ بمراہ کو اپنی فام پر رہنے کی ضرورت ہے۔ سوریاکمار یادیو ہندوستان کے اہم کھلاڑی ہوں گے ، یووراج کے حوالے سے آئی سی سی نے کہا۔