سوریا کے بی ایل ڈی سی ٹیکنالوجی والے پنکھے لانچ

   

نئی دہلی : ملک کی سرکردہ ایف ایم ای جی کمپنی سوریہ روشن نے بی ایل ڈی سی ٹیکنالوجی سے لیس پنکھوں کی رینج پیش کی ہے جو بجلی کی نمایاں بچت کرنے میں اہل ہے ۔ کمپنی نے اتوار کو کہا کہ جدید گھروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پنکھوں کی کنٹیمپریری رینج پیش کی گئی ہے ۔ بی ایل ڈی سی ٹیکنالوجی سے لیس پنکھے ایس ایس-32 پرائم روایتی پنکھے کی مقابلے 60 فیصد زیادہ بجلی بچاتاہے اور صرف 32 واٹ بجلی کی کھپت پر 340آر ایم پی حاصل کرلیتا ہے ۔اس نے مزید کہا کہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے پنکھوں کی نئی رینج سوریہ روشنی کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) ٹیم نے تیار کی ہے اور اسے خاص طور پر آج کے جدید اور صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔