نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے اسکولی تعلیم میں ایک اہم تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔نیشنل سلیبس اینڈ ٹیچنگ لرننگ میٹریل کمیٹی کے تحت مشیل ڈنینو کی سربراہی میں 35 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی کلاس 6 سے 12 کیلئے سوشل سائنس کے نصاب کو از سر نو ترتیب دینے پر کام کرے گی۔ پہلا مسودہ 20 جنوری 2024ء تک تیار ہوجانے کی توقع ہے۔