سوشیل میڈیا پر دوسری بیوی کی تصاویر پہلی بیوی کا مشاہدہ

   

قانونی کارروائی کے خوف سے ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) سوشیل نٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کی تشہیر نے دو خاندانوں کو تباہ کردیا ۔ جس کے سبب دو خواتین بیوہ اور ایک کمسن بچی یتیم ہوگئی ۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ چوہان نامی شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ چوہان نے اپنی بیوی اور بچی کی تصاویر کو فیس بک میں پیش کیا تھا جس کو اس کی دوسری بیوی نے دیکھ لیا اور دونوں بیوی کے آپس میں رابطہ اور قانونی کارروائی کے خوف سے اس نے اپنی جان گنوادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چوہان جو پیشہ سے خانگی ملازم ناگارم علاقہ میں رہتا تھا اور اکثر ملازمت کے سلسلہ میں مختلف ریاستوں کا دورہ کرتا رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام بنگلور بتایا گیا ہے ۔ کیسرا میں اس کا مکان ہے اور وہ یہاں اس کی بیوی اور کمسن بچی کے ساتھ رہتا تھا ۔ بیرونی ریاستوں کے دورے کے دوران دہلی میں اس کی ملاقات ایک لڑکی نیہا سے ہوئی ۔ جو کنواری لڑکی تھی اور اس کے والدین نہیں ہیں لڑکی سے دوستی کے بعد ان میں محبت ہوگئی اور چوہان نے اس لڑکی نیہا سے شادی کرلی ۔ لیکن اس نے نیہا کو اس کی پہلی شادی کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا تھا ۔ بلکہ غیر شادی شدہ ظاہر کرتے ہوئے اس نے نیہا سے شادی کرلی تھی ۔ نیہا دہلی میں رہتی تھی ۔ اس دوران سوشیل نٹ ورکنگ سائٹ پر مصروفیت جو ایک جنونی حد کو پہونچ گئی ہے ۔ نیہا نے چوہان کے فیس بک میں پہلی بیوی اور بچی کو دیکھ لیا جس کے بعد سے چوہان دونوں کے آپس میں رابطہ اور قانونی کارروائی کی سونچ میں خوف کا شکار ہوگیا ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔