نئی دہلی۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے استحصال کو روکنے کے لئے جمعرات کے روز مذکورہ حکومت نے نئے قواعد کا اعلان کیاکہ اداروں کو ایک نگران کار عہدیدار کا تقرر عمل میں لانا لازمی ہوگا‘ غلط معلومات فراہم کرنے والے کا سب سے پہلے انکشاف کرے اور مواد کو 24گھنٹوں کے اندر ہٹائیں‘جو خواتین کو عریاں اور چھیڑ والی تصویروں کے مواد پرمشتمل رہے گا۔
ائی ٹی منسٹر روی شنکر پرساد نے نئے گائیڈ لائنس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے مسلسل غلط استعمال کے متعلق تشویش ظاہر کی گئی ہے اور فرضی خبروں کے پھیلاؤ اور حکومت ”نرم رابطہ“ کے قواعد کو لارہی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق سوشیل میڈیا کے ادارے نگران کار مقرر کریں‘ جو چوبیس گھنٹوں کے اندر شکایت درج کرائے۔
نگران کار عہدیدار ہندوستانی شہری ہونا چاہئے۔ اور ماہانہ تعمیل کی رپورٹ سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کو دائر کرنا ہوگا۔
عدالت او رحکومت کی جانب سے استفسار پر سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کو غلط جانکاری دینے والے پہلے موجد کی جانکاری دینی ہوگی