سوما برمن نے آڈیٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

   

نئی دہلی،یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شریمتی سوما رائے برمن نے اتوار کو ملک کے نئے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔شریمتی برمن انڈین پبلک اکاؤنٹس سروس کی 1986بیچ کی افسر ہیں اور انہوں نے ملک کے 24ویں کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے طورپر عہدہ سنبھالا ہے ۔وہ دہلی یونیورسٹی سے ایم فل ہیں۔