سونا 920 اور چاندی 3276 روپے سستی

   

ممبئی: قیمتی دھاتوں پر عالمی مارکیٹ میں دباؤ کے اثر سے دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 920 روپے فی 10 گرام اور چاندی 3276 روپے فی کلو سستا ہوا۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ ہفتے کے آخر میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 42.79 ڈالر فی اونس گر کر 1749.94 ڈالر فی اونس رہ گئی۔ اس کے علاوہ امریکی سونے کے سودے 42.2 ڈالر فی اونس کی کمی کے ساتھ 1,750 ڈالر فی اونس پر آ گئے ۔ اسی طرح ہفتے کے آخر میں چاندی کی قیمت 1.4 ڈالر فی اونس گر کر 19.09 ڈالر فی اونس ہوگئی۔گزشتہ ہفتے غیر ملکی مارکیٹ کی گراوٹ کا اثر ملک کی سب سے بڑی فیوچر مارکیٹ ایم سی ایکس میں بھی دیکھا گیا۔ ویک اینڈ پر سونا 920 روپے کمی کے ساتھ 51509 روپے فی دس گرام پر آگیا۔ اس دوران سونا منی 817 روپے کمی کے ساتھ 51534 روپے فی دس گرام ہوگئی۔اسی طرح چاندی 3276 روپے سستی ہو کر 55480 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔