ممبئی ۔30؍مارچ ( ایجنسیز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سونم کپور نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دی اورلکھا ہے کہ ہمیں آج 29 مارچ 2026ء کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہو گئے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ مئی 2018ء میں شادی کی تھی۔ اگست 2022ء میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ جوڑی نے اپنے پہلے بیٹے کا نام ’وایو‘ رکھا تھا۔