نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے صحت سے متعلق معمول کے معائنے اور ٹیسٹ کے بعد گھر بھیج دیا ہے ۔کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے چہارشنبہ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ” سونیاگاندھی کا میدانتا اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ گھر لوٹ آئی ہیں۔” تاہم بعض خبروں کے مطابق، گاندھی کو صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک معمولی سرجری ہونی ہے ۔واضح رہے کہ جنوری سے اب تک یہ تیسرا موقع ہے جب گاندھی کو معمول کے طبی معائنے اور اس کے بعد ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔