سونیا گاندھی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

,

   

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہیں۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔خط میں انہوں نے وزیر اعظم ، امید ہے کہ آپ ٹھیک ہونگے۔میں یہ خط آپ کو اس شدید درد اور بحران لکھا آگاہ کرنے کے لئے جو ہر شہری کے لئے تیل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں سے پیدا ہوا ہے لکھ رہی ہوں ایک طرف ہندوستان میں روزگار ختم ہورہا ہے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی جارہی ہے اور گھریلو آمدنی میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، دوسری طرف معاشرے کے متوسط ​​طبقے اور آخری پسماندہ افراد کسب و معاش کے لئے جدوجہد کررہے ہیں سونیا گاندھی نے مزید خط میں لکھا ، ‘تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ اور ہر ضروری چیز نے ان چیلنجوں کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کے بحران میں بھی حکومت ہند لوگوں کو ان کے دکھوں اور تکالیفوں کے خاتمے کی بجائے مصائب میں اضافہ کرکے منافع خوری کر رہی ہے۔