سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

   

نئی دہلی 9 جون (ایجنسیز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی 10 گرام 1,816 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 1,52,584 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی۔ کل قیمتوں میں کمی کے بعد آج تیزی دیکھی گئی ۔انڈین بلین جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 1,52,584 روپے فی 10 گرام رہی، جبکہ 23 قیراط سونا 1,51,973 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہوا۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 1,39,767 روپے فی 10 گرام اور 18 قیراط سونے کی قیمت 1,14,438 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ چاندی کی قیمت میں ایک ہی دن میں 4,447 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا۔ چاندی کی موجودہ قیمت 2,45,607 روپے فی کلوگرام ہے، جبکہ کل یہ 2,41,160 روپے فی کلوگرام تھی۔ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی معاشی حالات، بین الاقوامی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ایک مرحلے پر سونے کی قیمت 1,70,000 روپے فی 10 گرام کی سطح سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔