سوپر اسپریڈرس کیلئے ٹیکہ اندازی کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری

   

حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی حدود میں آج تیسرے دن بھی زیادہ جوکھم والے افراد ( سوپر اسپریڈرس ) کیلئے ٹیکہ اندازی کا سلسلہ جاری رہا ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک 43000 افراد کو کورونا سے بچاو کے ٹیکے دئے جاچکے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حکام کی جانب سے خاص طور پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے 150 ڈویژنس میں آئندہ ایک ہفتے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ شہر میںا س مقصد کیلئے ٹیکہ اندازی کے 32 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ہر سرکل میں ایک ہزار افراد کو ٹیکہ دینے کی ممکنہ حد تک کوشش کی جا رہی ہے ۔