سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان جھڑپیں،54افراد ہلاک

   

خرطوم : سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقے ابیی میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے 54 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے، امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابیی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ کے وقت پاکستانی امن دستیکا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا، پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں امن دستے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا۔خیال رہے کہ ابیی 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے متنازعہ سرحدی علاقہ ہے۔