سوڈان :سیاسی اتحاد کا فوج سے بات چیت مسترد

   

خرطوم : سوڈان کے سیاسی اتحاد فورسز برائے آزادی و تبدیلی نے پچیس اکتوبر کی فوجی بغاوت کے سربراہ سے بات چیت کرنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ فورسز برائے آزادی و تبدیلی نے سن 2019 میں عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج کے ساتھ سویلین حکومت کی بحالی کا معاہدہ کیا تھا۔ فوجی بغاوت میں حکومت سے باہر کر دیے جانے والے عبداللہ حمدوک نے اسی معاہدے کے تحت وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ فورسز برائے آزادی و تبدیلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی اتحاد اب بھی عبداللہ حمدوک کی حمایت کرتی ہے۔ ترجمان کے مطابق حمدوک اس وقت گھر پر نظر بند ہیں اور ان سے ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔