خرطوم : سوڈان کے علاقے دارفر میں ہاسپٹل پر ڈرون حملے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق سوڈان کے سعودی ہاسپٹل کو نشانہ بنایا گیا ۔مقامی انتظامیہ نے ہاسپٹل پر حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں یہ واحد کارکرد ہاسپٹل تھا، جسے نشانہ بنایا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ۔ سعودی وزارت خارجہ نے سوڈان ہاسپٹل حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔