خرطوم: سوڈان کے جنوبی کردوفان صوبہ میں مسلح حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کے باعث ایک ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر موسیٰ محمود نے کہا ہیکہ ریاست اپنے تمام ذرائع کو متحرک کریگی اور اس ’’ افسوسناک‘‘ واقعہ کے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے گی، عوامی تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ریاستی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد محمود نے بتایا کہ ہم نے سیکیورٹی اور استحکام کے تحفظ اور افراتفری کا سد باب کرنے کے زیر مقصد ایک ماہ کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔