اسٹاک ہوم۔ سویڈن کے ایک ہائی اسکول میں پرتشدد واقعہ میں دو خواتین ہلاک ہو گئیںجو اسکول کے عملے کی رکن تھیں اور ان کی موت تشدد کے نتیجے میں ہوئی۔ اس دوہرے قتل کے شبہ میں ایک 18 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم واقعہ کا پس منظر غیر واضح ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ مشتبہ ملزم اکیلا ہی اس واقعہ کا ذمہ دار ہے جو مبینہ طور پر خنجر اور کلہاڑی سے مسلح تھا۔