سویگی اور زوماٹو ڈیلیوری سرویس پر پابندی

,

   

حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ڈیلیوری بوائز اور
Swiggy
کے علاوہ
Zomato
کی خدمات پر پابندی عائد کردی ہے۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنے دونوں کمپنیو ںکی غذاء کی فراہمی کی خدمات پر تاحکم ثانی ریاست میں امتناع عائد کرنے کے اقدامات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ نے ممبئی کے پیزا ،یلیوری بوائے کے مثبت کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال پر فوری غور و خوص کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں ن دونوں کمپنیو ںکی خدمات کو تاحکم ثانی معطل کیا جائے ۔ریاستی کابینہ کی جانب سے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے واقف کرواتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات کہی اور کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے کے تمام ذرائع محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مکمل کرفیوں کے نفاذ کی سفارشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان سے اس بات کی بھی سفارشات کی جا رہی ہیں لیکن وہ عوام کو مشکلات میں مبتلاء کرنا نہیں چاہتے ۔انہو ںنے بتایا کہ نٹینمنٹ زون کے متعلق بھی عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حکومت کی جانب سے کنٹینمنٹ زون کے ذریعہ کورونا وائر س کے پھیلنے کو روکنے کیلئے اس علاقہ کی حد بندی کرتے ہوئے عوام کو اس دائرہ میں محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ان کے قرنطینہ کی مدت اسی حد کے اندر ہوجائے اور اگر کوئی متاثر ہے تو اس مدت کے دوران پتہ لگالیا جائے گا۔انہو ںنے کنٹینمنٹ زون میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی تذکرہ کیا ۔