سٹی پولیس کے 5 سینئیرآئی پی ایس عہدیداروں کو 5 زونس کی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے سٹی پولیس سے وابستہ 5 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو 5 زونس کی ذمہ داری دی ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائم اینڈ ایس آئی ٹی شریمتی شیکھا گوئل کو ایسٹ زون، ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک انیل کمار کو ویسٹ زون، ڈی ایس چوہان ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر کو ساؤتھ زون، ڈاکٹر ترون جوشی جوائنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ کو سنٹرل زون اور اویناش موہنتی جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ کو نارتھ زون کا انچارج بنایا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق مذکورہ آئی پی ایس عہدیداروں کو ان کے تعینات کردہ متعلقہ علاقوں کے تمام پولیس اسٹیشنس کا جائزہ لینے اور جی ایچ ایم سی انتخابات سے متعلق احکامات وہاں کے ڈی سی پیز، اے سی پیز اور انسپکٹران کو دینے کی ہدایت دی ہے۔