سپریم کورٹ آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ادھو ٹھاکرے کی عرضی پر سماعت کرے گی

   

نئی دہلی: ادھو ٹھاکرے شیوسینا کا انتخابی نشان ایکناتھ شندے دھڑے کو دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ادھو ٹھاکرے کی عرضی پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی۔ ادھو ٹھاکرے کی جانب سے کپل سبل نے بدھ کو ہی درخواست پر سماعت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پروٹیکشن آرڈر نہ دیا گیا تو بینک اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ اس پر سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ وہ بدھ کو سہ پہر 3.30 بجے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔