سپریم کورٹ میں آج نربھیاکیس کے مجرم کی درخواست پر سماعت ہوگی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ 2012 کے نربھیا اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں مجرم ونے شرما کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گی۔

سماعت صبح ساڑھے دس بجے ہوگی۔ جسٹس آر بومومتی کا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

ونئے نے صدر رام ناتھ کووند کے ان کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

 نربھیا کیس کے چار مجرموں میں سے ایک نے منگل کے روز صدر کی جانب سے ان کی رحم کی اپیل کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔

مجرم نے اپنے وکیل اے پی سنگھ کے توسط سے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یکم فروری کو ونئے کی رحم کی درخواست کو صدر نے مسترد کردیا تھا۔

31 جنوری کو چار مجرموں مکیش سنگھ ، پون گپتا ، ونئے شرما اور اکشے ٹھاکر کی سزائے موت کو اگلے احکامات تک نچلی عدالت نے روک دیا تھا۔

چاروں مجرم فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

پون نے اپنے تمام قانونی معاملات ختم نہیں کیے ہیں کیوں کہ انہوں نے اب تک سزامیں کمی اور رحم کی درخواستیں دائر نہیں کی ہیں۔