سپریم کورٹ نے ویب سیریز پر درج ایف ائی آر کے ضمن میں ایکتا کپور کی گرفتاری پر عبوری راحت

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ سپریم کورٹ نے ایک روز قبل ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور کو اک کی ویب سیریز”ایکس ایکس ایکس سیزن 2“کے قابل اعتراض مواد پر درج ایف ائی آر کے ضمن میں گرفتار ی سے عبوری راحت دیدی ہے۔

چیف جسٹس ایس اے بابڈی کی زیر نگرانی ایک بنچ نے ایکتا کپور کو عبوری راحت فراہم کی ہے۔

اسی سال نومبر کے مہینے میں مبینہ طور پر ویب سیریز”ایکس ایکس ایکس 2“ کے قابل اعتراض مواد پر ان کے خلاف درج درخواستوں کو ختم کرنے کے متعلق درج درخواست کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے نامنظور کئے جانے کے بعدانہوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔

مذکورہ ہائی کور ٹ نے ان کے پروڈوکشن میں تیار ہونے والے ویب سیریز پر فحاشی کے لگائے گئے الزامات پر درج مقدمے کو ختم کرنے پر مشتمل ایکتا کپور کی درخواست کو مسترد کردیاتھا۔

شکایت کردہ نے الزام لگایاتھا کہ مذکورہ سیریز”ایکس ایکس ایکس“ کے ایک ایپسیوڈ میں قابل اعتراض مناظر ہیں جس سے وہ دلبرداشتہ ہوئے ہیں اور ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور فوج کی اس میں توہین ہے۔

اندور کے انا پورنا پولیس اسٹیشن میں یہ معاملہ ائی پی سی اور ائی ٹی ایکٹ کی دفعات294‘298اور 34کے تحت درج کیاگیاتھا۔