سپریم کورٹ کا ہجومی تشدد کی درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد سے متعلق نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ معاملہ کل سماعت کے لیے درج تھا، لیکن وقت کی کمی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔ اب عارضی تاریخ فروری دکھائی دے رہی ہے، اس لیے درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ ہمارے پاس جنوری میں بہت سارے کیس ہیں۔اس لیے اس معاملے کی پہلی سماعت فروری میں ہوگی۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد اور ہجومی تشدد میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی ۔