نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں کہاکہ مہارشٹرا میں 27نومبر کے روز شام 5بجے سے قبل تک فلور ٹسٹ کرایاجائے۔
Maharashtra government formation: Supreme Court orders open secret ballot; Pro-tem Speaker should be appointed to conduct Floor Test which should be completed before 5 pm tomorrow (Nov 27).
— ANI (@ANI) November 26, 2019
واضح رہے کہ پچھلے ہفتہ کی اولین ساعتوں میں بی جے پی لیڈر دیو یندر فنڈنایوس نے چیف منسٹر اور اجیت پوار (این سی پی لیڈر) نے ان کے نائب کا حلف لینے کے بعد شیوسینا‘ این سی پی‘ او رکانگریس نے سپریم کورٹ کا اس حلف برداری تقریب کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
Supreme Court orders Floor Test in the Maharashtra assembly to be held on November 27 before 5 pm. The proceedings shall be live telecast. https://t.co/SLrGeF6et1
— ANI (@ANI) November 26, 2019
عدالت نے سیاسی قائدین کی خرید وفروخت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک اور دیگر ریاستوں کو حوالہ دیا او رکہاکہ 27نومبر کے روزخفیہ بیلٹ میں ووٹنگ نہ کرنے اور فلور ٹسٹ کی راست نشریات کا بھی حکم جاری کیاہے۔
Supreme Court orders Floor Test in the Maharashtra assembly to be held on November 27 pic.twitter.com/2RTzxAaknh
— ANI (@ANI) November 26, 2019
سپریم کورٹ کی تین رکنی ججوں کی بنچ نے واضح کردیا کہ ائینی اصولوں کی جہاں پر بھی پامالی ہوتی ہے وہاں پر سپریم کورٹ کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ سپریم کورٹ ان خلاف ورزیوں کو درست کرے۔
واضح رہے کہ 23نومبر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیویندر فنڈنایوس اور این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے چیف منسٹر او رڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لے کر سارے ملک کو حیران کردیاتھا۔
اجیت پوار نے بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تشکیل کو اہمیت دینے کے معاملے کی ایک وجہہ ”حکومت کی تشکیل میں تاخیر کی وجہہ سے“ بتائی تھی۔
تاہم شراد پوار نے واضح کردیا کہ انہوں نے اپنے وعدے جو شیو سینا کے ساتھ کیاتھا اور ان کے بھتیجے اجیت پوار کو نہ تو پارٹی او رنہ ہی گھر والو ں کی حمایت حاصل ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے کہاکہ ”عدالت کے فیصلے پر ہم تینوں پارٹیاں (شیو سینا‘ این سی پی‘ کانگریس) کافی خوش ہیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ فلورٹسٹ کی راست نشریات ہوگی“۔