سچن سے ملاقات کے بعد شاہ رفیع بے حد مسرور

   

سری نگر۔ شاہ رفیع گلمرگ سری نگر روڈ پرکنزرگاؤں کے دھوبیوان میں آرٹ اینڈ کرافٹ بازار کے مالک ہیں۔ وہ ابھی تک یہ یقین کرنے کے لیے اپنی آنکھیں رگڑ رہے ہیں کہ کرکٹ کے سوپر اسٹار سچن تنڈولکر چہارشنبہ کو ان کے گھر آئے ۔ شاہ رفیع نے خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا مجھ پر بھروسہ کریں، مجھے تھوڑی دیرکے لیے یقین نہیں آیا کہ سچن میرے سامنے کھڑے ہیں!۔ “جب ان کی گاڑی ہمارے آرٹ بازارکے باہر رکی تو میں نے سوچا کہ یہ کوئی خریدار ہوگا لیکن میں نے جو دیکھا وہ میری توقع سے زیادہ تھا۔ وہ پوری دنیا کے لوگوں کا پیارا ہے۔ وہ ایک زندہ لیجنڈ ہے۔ میں نے ہمیشہ ملاقات کا خواب دیکھا تھا اورآج وہ پورا ہوگیا۔ اسکول میں میرے ہم جماعت مجھے تنڈولکرکہتے تھے کیونکہ میں ان کی طرح کھیلتا تھا۔ وہ میرے آئیڈیل تھے اور آج وہ میرے سامنے کھڑے ہیں ۔انہوں نے ہمارے ساتھ چائے پی۔ ان کی بیوی انجلی اور بیٹی سارہ ان کے ساتھ تھیں۔ نہ صرف یہ کہ انہوں نے ہمارے شال اور قالین بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی، ان سے بات چیت کی اور ان کی تعریف کی جن کو اس نے اپنی مصنوعات بناتے ہوئے دیکھا، بلکہ اس نے ان کے کام میں گہری دلچسپی بھی ظاہرکی اور ان ہینڈی کرافٹس کو بنانے میں لگنے والی محنت اور فن کی ہر تفصیل کے بارے میں دریافت کیا۔