سچن کے مجسمے کی یکم نومبر کو رونمائی ہوگی

   

ممبئی ۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان کے سابق کرکٹر سچن تنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی کی جائے گی۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن یکم نومبر کو لیجنڈری بیٹر سچن تنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی کرے گی۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق سچن تنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی ہندوستان اور سری لنکا کے میچ سے پہلے ہوگی، سچن کی خدمات کو سراہنے کے لیے مجسمہ تیارکیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سچن کا مجسمہ ہندوستان میں احمد نگر کے معروف آرٹسٹ نے بنایا ہے جو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کے باہر نصب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 2 نومبرکو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔