سڑکوں کی تعمیر کیلئے مرکز سے 1000 کروڑ کی منظوری

   

اتم کمار ریڈی کا ناگر جنا ساگر دورہ، کانگریس کے عوامی نمائندوں سے ملاقات
حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے ناگر جنا ساگر حلقہ کے ہالیہ میونسپلٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملے پلی سے دیور کنڈہ تک ہالیہ تا مریال گوڑہ اور حضورآباد کو مربوط کرنے کیلئے 1000 کروڑ سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان کی نمائندگی پر یہ پراجکٹ منظور کیا ہے جس کے تحت مریال گوڑہ، حضورآباد اور کوداڑ تک علاقوں کو سڑک سے مربوط کردیا جائے گا۔ اتم کمار ریڈی نے ہالیہ میونسپلٹی کے کانگریسی کونسلرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور انہیں تیقن دیا کہ وہ ریاستی حکومت سے ان کے مسائل پر نمائندگی کریں گے۔ کونسلرس نے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت سے واقف کرایا جس پر اتم کمار ریڈی نے اپنے پارلیمانی فنڈ سے منظوری کا یقین دلایا۔ انہوں نے خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ٹی آر ایس حکومت بلاسودی قرض اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس کو 2000 کروڑ کے بقایا جات کی اجرائی میں تاخیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بارے میں کے سی آر حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ اتم کمار ریڈی نے کانگریس کے عوامی نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع میں عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ضلع میں کانگریس کا موقف کافی مضبوط ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔ اتم کمار ریڈی نے دیگر میونسپلٹیز کی کارکردگی کیلئے علحدہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ر