سڑک حادثات میں 2 خواتین ہلاک

   

حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ مدھو بائی ساکن گچی باؤلی واقع مکان میں موجود تھی کہ تیز رفتار کار نے مکان کی دیوار کو ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ ایک اور سڑک حادثہ میں ایرہ گڈہ علاقہ میں آر ٹی سی بس نے ایک خاتون کو روند دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ رتنماں جو سینٹ تھریسا اسپتال ایرہ گڈہ کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ آر ٹی سی گروڈا بس نے اسے روند دیا۔ یہ واقعہ آج صبح 7.30 بجے پیش آیا جس کے نتیجہ میں خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔