سڑک حادثہ ، آئی ٹی ملازم ہلاک

   

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک آئی ٹی ملازم فوت ہوگیا ۔ آصف نگر پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ عبدالقیوم جو آغا پورہ چارقندیل علاقہ کے ساکن عبدالعظیم کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص وپرو کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ جو آج اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مہدی پٹنم کے علاقہ میں پلر نمبر 25 اور 26 کے درمیان ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

انسپکٹر کی بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک انسپکٹر کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 31 سالہ وجیہ جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن مورتی کی بیوی تھی جو ریزرو انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور وہ شدید پریشان رہتی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔