سڑک حادثہ میں جیپ اُلٹ گئی، راہرو خاتون زخمی

   

حیدرآباد : /26 جنوری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں پیش آئے سڑک حادثہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس حادثہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود کے وسنت نگر علاقہ میں ایک ٹاٹا ائیس گاڑی خاتون کو ٹکر دینے کے بعد الٹ گئی ۔ گاڑی کی تیز رفتار کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ گاڑی موڑ سے گزرنے کے دوران بے قابو ہوگئی اور دو پہیے ہوا میں ہوگئے اور سڑک کنارے سے گزررہی خاتون اس کی زد میں آگئی ۔ ٹاٹا ائیس گاڑی خاتون کو ٹکر دینے کے بعد الٹ گئی تاہم مقامی عوام نے اس خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور خاتون کا علاج ایک ہاسپٹل میں جاری ہے ۔ جس کی شناخت سوریہ کماری کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ یہ سارا منظر ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ع