جموں: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں منگل کی صبح گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جوا ں سال نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اُس کا دوست شدید طورپر زخمی ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی ضلع میں خانی کورٹ کے نزدیک ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 21سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کے دوست کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔متوفی نوجوان کی شناخت رمیش چند ولد کرشن لال ساکن ارناس ضلع ریاسی کے طورپر کی گئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔