سکسیس جونیر کالج سعید آباد کا شیخ محی الدین کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکسیس گروپ آف اسکول کے زیر اہتمام واقع سعید آباد روبرو مادنا پیٹ منڈی سکسیس دی جونیر کالج کا بدست مہمان خصوصی جناب شیخ محی الدین ریٹائرڈ گزیٹیڈ آفیسر بی ایس این ایل افتتاح عمل میں آیا ۔ قبل ازیں مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی نے دعا کی ۔ افتتاحی تقریب میں معززین شہر نے شرکت کی شہر کے مختلف اسکولوں کے ذمہ داران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے چیرمین سکسیس آف گروپ اسکول اینڈ کالج جناب عرفان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور ملت کی ترقی کا بڑا سبب حصول علم ہے اور اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہونا ہے اسی مقصد کے لیے سکسیس گروپ آف اسکول نے کالجس کی طرف ایک قدم اٹھایا اس تقریب سے پرنسپل سعید آباد محترمہ سیدہ آمنہ اور زونل ہیڈ سکسیس گروپ آف اسکول عظمت اللہ عبدالماجد بیدار نے خطاب کیا ۔ آنے والے مہمانوں نے کالج کے وسیع و عریض کیمپس کا مشاہدہ کیا روشن و ہوا دار کشادہ کلاسیس دیکھ کر مہمانوں نے مسرت کا اظہار کیا ۔ ماڈرن ایجوکیشن کی غرض سے تمام تر ٹکنالوجیز سے کالج کیمپس اور کلاسیس کو لیس کیا گیا ایک کلاس میں دو سے ڈھائی سو طلبا وطالبات کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ چیرمین سکسیس گروپ آف اسکول عرفان اللہ اہلیہ ثمینہ عرفان فرزند عفان اللہ و دختر امامہ کی گلپوشی کی گئی ۔ حاضرین نے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔۔